• news
  • image
  • text

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات ختم، 6 ہزار سکھ یاتریوں نے شرکت کی

نارووال (نامہ نگار) دربار صاحب کرتار پور نارووال میں باباجی گورونانک کے544 ویں جنم دن کی تقریباً سات روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والی اس تقریب میں سکیورٹی برانچ کے مطابق آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً چھ ہزار سے زائد سکھوں جن میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل تھی دبار صاحب کرتار پور میں حاضری دی۔اس موقع پر پرکاش کمار، سکھ بیر سنگھ، بوٹا سنگھ، نرندرکمار اور رینا کپور نے کہا نوازشریف اور منموہن سنگھ مل کر دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنائیں تاکہ سکھ یاتر ی اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بغیر پاسپورٹ اور ویزا پاکستان آجا سکیں۔ پاکستان پرامن ملک اور عوام پیار محبت کر نے والے ہیں ان پر دہشت گردی کے الزامات درست نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بابا جی گورونانک کے دربار پر حاضری کیلئے آنے میں جو دشواریوں اور پریشانیاں ہیں وہ ختم ہو جائیںگی پاکستان اور بھارت حکومت مل کر سکھ مذہب کے پیرکاروں کو مذہبی رسومات کی آزادی دیں۔ پرتم سنگھ ، سجن سنگھ اور سریندر کور، سکھ دیپ کوراور بلدیپ سنگھ نے کہا پاکستانی عوام اور حکومت نے ہمیں بھر پور تحفظ سکیورٹی،کھانا پینا اور سفر کی بہتریں سہولیات دیں جبکہ عوام نے اتنا پیار دیا ہمیں ایسے ہی محسوس ہوا کہ ہم اپنے دیس میں اور اپنے گھر میں ہی ہیں جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ ہم نوازشریف اور شہبازشریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمیں پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا، دنیا بھر سے آئے ہوئے تین ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نے باباگورونانک کی سمادی پر حاضری دی اور مذہبی رسومات اداکیں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

epaper
لاہور: سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب آرہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن