• news

فرقہ واریت اوردہشتگردی کے خلاف علماءکو یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خورشید شاہ

فرقہ واریت اوردہشتگردی کے خلاف علماءکو یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خورشید شاہ

راولپنڈی (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے علماءکویکجاہونے کی ضرورت ہے، ملکی حالات سب کے سامنے ہیں، پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔آستانہ عالیہ چشتیہ میرا شریف راولپنڈی میں سالانہ ”عرس محبوبین“ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا۔انہوں نے کہا ملک سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماءکویکجاہونے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملکی حالات سب کے سامنے ہیں پوری قوم کو متحد ہو نے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ میراشریف سید اجمل حسین مبشرہمدانی نے کہا ہم اپنے اکابرین کی راہ پر چلتے مسلمانوں کی نشاة ثانیہ کیلئے کوشاں ہیں۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن