• news

تعلیم یافتہ نوجوان قیمتی اثاثہ ہیںایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کریں: سربراہ پاک بحریہ

تعلیم یافتہ نوجوان قیمتی اثاثہ ہیںایمانداری سے ملک و قوم کی خدمت کریں: سربراہ پاک بحریہ

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا ہے ترقی کے حصول کیلئے انسانی وسائل کی ترقی ضروری ہے، ایمانداری اور مثبت سوچ کے ساتھ جدوجہد کرنے والے تعلیم یافتہ نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کے دسویں کانووکیشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ تعلیمی اسناد اور میڈلزآپ کو کیرئیر شروع کرنے میں مدد دیں گے جبکہ آپ کا کردار، رویہ اور اخلاقی اقدار آپ کے مستقبل میں آپ کے مقام کا تعین کریں۔ بعدازں ایڈمرل آصف سندھیلہ نے 965 گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ وطالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے۔
سربراہ پاک بحریہ

ای پیپر-دی نیشن