• news

وزیراعظم کی زیر صدارت جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کونسلز کے بجٹ اجلاسوں کا دوسرا سیشن کل ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کونسلز کے بجٹ اجلاسوں کا دوسرا سیشن کل ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی) جموں و کشمیر کونسل اور گلگت بلتستان کونسل کے الگ الگ بجٹ اجلاسوں کا دوسرا سیشن پیر 25 نومبر کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔ اجلاسوں میں دونوں کونسلز کے پیش کیے گئے 2013-14کے سالانہ میزانیوں کی منظوری دی جائے گی۔ کشمیر کونسل کا بجٹ 17نومبر کو جبکہ جی بی کونسل کے بجٹ 22 نومبر کو الگ الگ اجلاسوں میں پیش کیے گئے تھے۔ بجٹ اجلاسوں میں دونوں کونسلز کے منتخب ارکان اور وزیر اعظم کی جانب سے نامزد ارکان سمیت صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان اور گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ بھی شریک ہوں گے جو ان کونسلز کے وائس چیئرمین ہیں۔
کشمیر کونسل اجلاس

ای پیپر-دی نیشن