• news

امریکہ بزور طاقت اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کےلئے کہیں بھی جا سکتا ہے: کائرہ

امریکہ بزور طاقت اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کےلئے کہیں بھی جا سکتا ہے: کائرہ

لاہور (آئی اےن پی) پیپلز پارٹی کے مر کزی سےکرٹری اطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے کسی بھی ٹارگٹ کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے اور وہ بزور طاقت اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لئے کہیں بھی جاسکتا ہے۔ دنیا ہمار بیوقوفی پر ہنس رہی ہے کہ یہ آپس میں ہی لڑ رہے ہیں‘ ملک میں فرقہ ورانہ فسادات ہورہے ہیں‘ تحرےک انصاف نے احتجاج کا جو طریقہ اختیار کیا ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو وفاقی حکومت سے تصادم نہیں کرنا چاہئے۔ ہنگو میں ہونےوالا ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے لیکن یہ بتایا جائے کہ اس ڈرون حملے میں کون مارا گیا ۔ اگر ہماری حکومت ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرے تو ہم دنیا کو یہ باور کراسکتے ہیں کہ ہم تو انکی لڑائی لڑ رہے ہیں اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں تو آپ ڈرون حملے بند کریں اور ہمیں خود انکے خلاف کارروائی کرنے دیں۔
کائرہ

ای پیپر-دی نیشن