چین کا متنازعہ جزیرے کے قریب فضائی اڈہ قائم کرنے کا اعلان:جاپان کا انتباہ
چین کا متنازعہ جزیرے کے قریب فضائی اڈہ قائم کرنے کا اعلان:جاپان کا انتباہ
بیجنگ/ٹوکیو(این این آئی) چین نے اپنا فضائی دفاع کومو¿ثر بنانے کے لئے جاپان کے زیر انتظام متنازع مشرقی جزیرے کے قریب فضائی اڈا قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ جاپان کا کہنا ہے کہ اس سے خطے میں خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین پر حملے کے خطرے کے پیش نظر موثر دفاع کے لئے سین کاکو جزیرے کے قریب فوجی اڈا قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چینی وزارت دفاع نے کہاکہ فوجی اڈے کے ذریعے دوطرفہ مواصلاتی نظام میں بہتری اور کسی بھی حملے کی صورت کے بعد موثر اور بروقت جواب دینے میں آسانی ہوگی۔ دوسری جانب چاپانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی طرف سے سین کاکو کے قریب فوجی اڈے کے قیام سے خطے میں غیر یقینی خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہذا چین کو اس قسم کے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ چین کے مشرقی سمندری علاقے میں واقع اس جزیرے پر گزشتہ مہنیوں میں چین اور جاپان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس جزیرے پر تائیوان بھی اپنا حق جتاتا ہے حالانکہ اس پر جاپان کا قبضہ ہے۔