• news

جوہری پروگرام: مذاکرات مشکل مرحلے میں داخل‘ 2 اہم نکات کے علاوہ تمام معاملات طے: ایران

جوہری پروگرام: مذاکرات مشکل مرحلے میں داخل‘ 2 اہم نکات کے علاوہ تمام معاملات طے: ایران

جنیوا (بی بی سی‘ نیوز ایجنسیاں) جنیوا میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت اور پیچیدہ مراحل میں داخل ہو گئی۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے مطابق بات چیت کے تیسرے دن مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونگے۔ نائب ایرانی وزیرخارجہ صہاد عباسی عراقمی نے کہا کہ چھ عالمی طاقتوں نے یورینیم افزودگی کے حوالے سے ایرانی حق کو تسلیم کر لیا ہے۔ سمجھوتے کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ مذاکرات نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہو رہے ہیں جبکہ آج اتوار سے مذاکرات کا اگلا دور وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوگا۔ ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ کسی بھی معاہدے کی صورت میں ایرانی جوہری حق کا تحفظ کیا جائے گا۔ دوسری جانب روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ امید ہے کہ معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سوائے دو اہم نقاط کے تمام دیگر معاملات طے کر لئے گئے ہیں۔آن لائن کے مطابق جنیوا میں مذاکرات کے دوران معاہدے کی طرف عملی پیش رفت کی صورت میں ایران کو پابندیوں سے قدرے ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سامناتھ پاور نے بتائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن