موجودہ حکومت میں سپریم کورٹ کے 6 جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہونگے
موجودہ حکومت میں سپریم کورٹ کے 6 جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہونگے
اسلام آباد (نامہ نگار) موجودہ حکومت کو اپنے دور اقتدار میں چھ چیف جسٹس صاحبان کا سامنا کرنا ہوگا، اگلے ماہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اپنے عہدے سے رخصت ہوجائیں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بعد سات ماہ کے لئے جسٹس تصدق حسین جیلانی، ان کے بعد جسٹس ناصرالملک، جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہوں گے۔