• news
  • image
  • text

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 30ویں برسی منائی گئی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی 30ویں برسی گذشتہ روز منائی گئی۔ اس حوالے سے آل پاکستان وحید مراد لورز کلب کے زیراہتمام انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ، لینگوئج اینڈ کلچر میں اور دیگر مقامات پرتقریبات کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اداکار حبیب نے کی۔ مقررین میں سیدنور، بہار بیگم اور اختر شاد تھے۔ مقررین نے وحید مراد کی شخصیت اور ان کے فن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وحید مراد بہت بڑے اداکار تھے۔ ان کے انتقال سے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کو کراچی میں پیدا ہوئے وہ معروف فلمساز وتقسیم کار نثار مراد کی اکلوتی اولاد تھے۔وحید مراد نے اپنے آخری لمحات میں اپنی منہ بولی بہن ممتاز ایوب کے گھر کراچی میںگزارے اور یہیں ان کا 23 نومبر 1983 کوانتقال  ہوا۔

epaper
لاہور:آل پاکستان وحید مراد لورز کلب کے زیراہتمام اداکار وحید مراد کی تیسویں برسی کے موقع پر سیمینار میں اداکارہ بہار بیگم خطاب کر رہی ہیں‘ سٹیج پر سید نور‘ اداکار حبیب‘ اختر شاد بیٹھے ہیں

ای پیپر-دی نیشن