ٹی ٹونٹی ورلڈ کوالیفائرز : ہالینڈ، نمیبیا، نیپال، اٹلی کی ٹیمیں کامیاب
دبئی+ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کوالیفائرز میں ہالینڈ، نمیبیا، نیپال اور اٹلی کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی۔ ہالینڈ نے 7 وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔ کینیا کی ٹیم 9 وکٹوں پر 101 رنز بنا سکی۔ کینیڈا نے 117 رنز بنائے۔ نمیبیا نے ہدف 3 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ نیپال نے 8 وکٹوں پر 148 رنز بنائے۔ برمودا کی ٹیم 127 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ اٹلی نے 5 وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم 91 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ گروپ اے میں آئرلینڈ نے 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔ ہانگ کانگ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور متحدہ عرب امارات 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پول بی میں افغانستان 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ہالینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نیپال 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔