اتوار بازاروں میں پیاز 3، ٹماٹر 5، شملہ مرچ 15 روپے کلو مہنگی
لاہور (خبرنگار) اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں گذشتہ روز کمی دیکھنے میں آئی تاہم ٹماٹر کے نرخ بدستور پہنچ سے باہر رہے جبکہ چند پھلوں کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ روز نئے آلو کی قیمت 20 روپے کمی سے 50، سٹور آلو کی قیمت 28 روپے کمی سے 38، ادرک چائنہ کی قیمت 40 روپے کمی سے 170، ادرک تھائی لینڈ کی قیمت 45 روپے کمی سے 150، بند گوبھی 20 روپے کمی سے 35، بینگن 15 روپے کمی سے 25، میتھی 20 روپے کمی سے 20، مونگرے 5 روپے کمی سے 70، گوبھی 26 روپے کمی سے 35، گھیا کدو 10 روپے کمی سے 30، مٹر 30 روپے کمی سے 60 روپے کلو، سبز مرچ 15 روپے کمی سے 55، لیموں 5 روپے کمی سے 45 روپے کلو، بھنڈی 5 روپے کمی سے 80، اروی 5 روپے کمی سے 45، پھلیاں 10 روپے کمی سے 40، کھیرا فارمی 5 روپے کمی سے 20، گاجر 5 روپے کمی سے 35 اور ساگ 2 روپے کمی سے 18 روپے کلو فروخت کیا گیا۔ جبکہ پیاز 3 روپے اضافہ سے 55، ٹماٹر 5 روپے اضافہ سے 105، کریلے 10 روپے اضافے سے 70، شملہ مرچ 15 روپے اضافے سے 100 روپے کلو ہوگئے۔ پھلوں میں سیب سفید 5 روپے اضافہ سے 50، سیب پہاڑی 5 روپے اضافے سے 100، کھجور 15 روپے اضافے سے 140، انار قندھاری 10 روپے اضافہ سے 160 روپے کلو، کینو 5 روپے اضافہ سے 25 روپے درجن، کیلا 5 روپے کمی سے 50 روپے درجن، پپیتا 10 روپے کمی سے 110 روپے کلو اور انگور ایرانی 40 روپے اضافہ سے 250 روپے کلو ہوگئے۔