• news

بھاگنے والا ہوں نہ دنیا کی کوئی طاقت مجھے خوفزدہ کر سکتی ہے: مشرف

لاہور (آئی این پی) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتی‘ ہمیشہ تمام فیصلے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کئے ہیں‘ میرے خلاف سازشیں کرنیوالوں کے ہاتھ مایوسی کے سوا کچھ نہیں آئے گا‘ میرا دامن صاف ہے اور عدالتوں سے میری بے گناہی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ نظریئے اور اصول کی سیاست کرتا ہوں جس کیلئے سب کچھ قربان ہو جائے تو کوئی پرواہ نہیں، وہ آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے  وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پرویز مشرف کو عدالتوں سے مختلف مقدمات سے رہائی پر مبارک باد بھی دی۔ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ میں نے پہلے بھی سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا اور آج بھی میرا نعرہ سب سے پہلے پاکستان ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کو ترجیح دی ہے اور کبھی بھی میدان چھوڑ کر بھاگا نہیں، جو میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ان کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن