فیصل آباد ۔ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 2 نائب محرر قتل کر دئے
فیصل آباد+ جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) جڑانوالہ روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 2 نائب محرر قتل کر دئے۔ تھانہ جڑانوالہ سٹی کے نائب محرران یاسین اور ظہیر بٹ تھانہ میں ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے شیراں والاسٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دونوں پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقع کی اطلاع ملے ہی اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال جڑانوالہ منتقل کرکے کارروائی کاآغاز کر دیا۔