• news

کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے دیوار تعمیر کرنے کی اطلاع نہیں: پاکستان

سرتاج عزیز آج ایران جائینگے  گیس منصوبے پر بات چیت ہوگی 
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دیوار تعمیر کرنے کی کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔ بھارتی میڈیا ایسی خبریں اپنے دراندازی کے مؤقف کو تقویت دینے کیلئے چلا رہا ہے۔آئی این پی کے مطابق انہوں نے کہا وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے تحت صحت اور سیاحت کے حوالے سے مشہد میں ہونیوالی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے (آج) پیر کو تہران روانہ ہونگے‘ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام پر طے پانے والے معاہدے سے تبدیل شدہ صورتحال میں مشیر خارجہ کی ایرانی قیادت سے ایران گیس منصوبے پر اہم بات چیت ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مشیر خارجہ کی انجیو گرافی کے بارے میں رپورٹس کو درست قرار نہ دیتے ہوئے کہا وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں‘ مشیر خارجہ صرف معمول کے طبی معائنہ کیلئے ہسپتال گئے تھے۔ دریں اثناء دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا مشیر خارجہ سرتاج عزیز (آج) ای سی او کے وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے‘ ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن