• news

بیگم نسیم کی آمد خوش آئند مگر پارٹی اصولوں پر کاربند رہنا ہوگا: سنیٹر زاہد خان

تیمر گرہ (آن لائن) بیگم نسیم کی پارٹی میں آمد خوش آئند مگر پارٹی اُصولوں پر  کاربند رہنا ہوگا۔ اعظم ہوتی کے پاس الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں۔ نیٹو سپلائی کے سامنے دھرنا وقت کا ضیاع ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنیٹر زاہد خان نے لوئر دیر کو 3 ارب رو پے کی لاگت سے گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا ایک طرف صوبائی حکومت امریکہ سے ڈالر وصول کر رہی ہے اور دوسری طرف نیٹو سپلائی بند کرنے کا ڈرامہ رچا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن