• news

حکیم اللہ محسود کو امریکہ نے مارا، طالبان اس سے لڑیں: فاروق ستار

کراچی (اے پی اے ) متحدہ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگر محسود کو امریکہ نے مارا ہے تو طالبان اس سے جا کر لڑیں‘ ڈرون حملوں پر دھرنا دینے والے پاکستانی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ہم نے قومی مفاد میں مذاکرات کی حمایت کی اور طالبان حملوں کے باوجود بات چیت پر زور دیا ۔  ایک انٹرویو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈرون حملوں میں قبائلی افراد کو امریکہ مار رہا ہے اور ان کا بدلہ انچولی میں دھماکے کرکے لیا جا رہا ہے۔ ڈرون حملوں کی طرح غیرملکیوں کا پاکستان داخل ہونا کیا سالمیت کے خلاف نہیں، خیبر پی کے اس کا جواب دے ۔

ای پیپر-دی نیشن