امریکہ برطانیہ نے ایرانی جوہری پروگرام کو نکیل نہ ڈالی تو خاموش نہیں رہیں گے: سعودی عرب
لندن(آن لائن)سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنازعہ کے حل کے لئے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ریاض خاموش نہیں رہے گا۔ ایران کے جوہری مسئلے کے حل میں ناکامی کی مضمرات کی ذمہ داری مغرب بالخصوص امریکہ اور برطانیہ جیسے ملکوں پر عائد ہو گی۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز نے ایک انٹرویو کہا کہ گروپ چھ کو ایران کے جوہری پروگرام کا فوری حل تلاش کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کہ سرائیل کو بھی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کا پابند بنایا جائے۔