• news

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کا دن اور معذور افراد کا ہفتہ آج منایا جائیگا

ڈسکہ (ثناء نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج  خواتین پر تشدد کے خلاف دن منایا جارہا ہے۔اس دن کے منانے کا مقصد خواتین پر ذہنی وجسمانی تشددکے خاتمہ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف آواز بلند کرنا اور اس کے خلاف انسانی شعور اجاگر کرنا ہے سیمینارز ،مذاکرے،مباحثے اور واکس کا اہتمام کرکے لوگوں کا شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی دی جائے گی۔ علاوہ ازیں 3دسمبر کو  دنیا بھر میں معذور افراد کا دن ہر سال منایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن