• news

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد جاری کرنےوالوں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد جاری کرنےوالوں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد ( آئی این پی) ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد جاری کرنےوالوں کیخلاف تحقیقات شروع کردیں ۔ ذرائع کے مطابق سانحہ راولپنڈی کے بعد سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد جاری کرنے پر وفاقی حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے وزارت انفارمشین ٹیکنالوجی اور ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے سوشل میڈیا فیس بک اور ٹیوٹر پر مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے اور اشتعال دلانے والے مواد و پیغامات جاری کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔ تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایف آئی اے/ تحقیقات

ای پیپر-دی نیشن