حکومت جلد نئے موٹر وے کی تعمیر کیلئے 100 ارب روپے کے سکوک بانڈز فروخت کریگی
حکومت جلد نئے موٹر وے کی تعمیر کیلئے 100 ارب روپے کے سکوک بانڈز فروخت کریگی
اسلام آباد (آئی این پی)حکومت جلد ہی نئے موٹر وے کی تعمیر کیلئے 100 ارب روپے کے سکوک بانڈز اسلامی بینکوں کو فروخت کریگی جس سے اسلامی بینکوں کو 9.25سے 9.50 فیصد تک سالانہ منافع ملنے کی توقع ہے، بانڈز کی فروخت سے حکومت 100 ارب روپے موٹروے منصوبہ پر لگائیگی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نومبر کے آخر میں 50 ارب روپے کے بانڈز جبکہ دسمبر میں بھی 50 ارب روپے کے بانڈز جاری کرے گی۔ حکومت بانڈز کی فروخت سے حاصل ہونے والے 100 ارب روپے کو موٹروے منصوبہ پر لگائے گی۔