خانہ کعبہ کا آہنی قفل سنہری تالے میں تبدیل،چابی حسب روایت سدانہ کے سپرد
خانہ کعبہ کا آہنی قفل سنہری تالے میں تبدیل،چابی حسب روایت سدانہ کے سپرد
مکہ مکرمہ (این این آئی) باب کعبہ اور پرانے قفل کی تیس سالہ رفاقت اختتام کو پہنچ گئی اور خانہ کعبہ کو ایک گراں قیمت سنہری قفل سے سجا دیا گیا ہے۔ نئے اور سنہری قفل کی کلید صدیوں سے بیت اللہ کے متولی چلے آنے والے کلید بردار”سدانہ“کے سپرد کر دی گئی ۔سادنِ بیت اللہ الشیخ عبدالقادر طہ الشیبی نے کہاکہ خانہ کعبہ کے لیے تیارکردہ نیا سنہری تالا اوراس کی چابی اس سے قبل بنائے گئے آہنی قفل اور کلید ہی جیسا ہے۔