• news

پنگریو: بہن کا رشتہ مرضی سے کرنے میں رکاوٹ بننے پر 2 بدبخت بھائیوں نے بوڑھے باپ کو مار ڈالا

پنگریو: بہن کا رشتہ مرضی سے کرنے میں رکاوٹ بننے پر 2 بدبخت بھائیوں نے بوڑھے باپ کو مار ڈالا

پنگریو (این این آئی) بہن کا رشتہ اپنی مرضی سے طے کرنے میں رکاوٹ پر مشتعل بیٹوں نے کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے بوڑھے باپ کو قتل کر دیا۔ نواحی گاﺅں کھوسکی میں دو بھائیوں عاشق ملاح اور محبوب ملاح نے کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنے بوڑھے والد محمد حسن ملاح کو قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قاتل بیٹے اپنی بہن کا رشتہ اپنی مرضی سے طے کرنا چاہتے تھے مگر مقتول محمد حسن ان کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا تھا اور وہ اپنی بیٹی کا رشتہ کسی اور جگہ کرنا چاہتا تھا۔
، اتوار کے روز دونوں بیٹوں نے کلہاڑیوں کے کئی وار کرکے اپنے معمر والد محمد حسن کو قتل کر دیا، پولیس نے 14 سالہ قاتل محبوب ملاح کو گرفتار کر لیا۔
بوڑھا باپ قتل

ای پیپر-دی نیشن