• news

استنبول : ترک فورسز کے ہاتھوں 3 کرد باشندوں کی ہلاکت کیخلاف مظاہرہ

استنبول : ترک فورسز کے ہاتھوں 3 کرد باشندوں کی ہلاکت کیخلاف مظاہرہ

 استنبول (این این آئی) ترک سکیورٹی فورسز کی جانب سے تین کرد باشندوں کی ہلاکت پر کرد باشندوں نے مظاہرہ کیا۔ گزشتہ ہفتے شام کی سرحد عبور کر کے غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل ہونیوالے تین شامی کرد باشندوں کو ترک سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھاجس کے خلاف ترکی کے جنوب مشرقی صوبے میں کرد باشندوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پولیس کی بکتر بند گاڑیوں پر پٹرول بموں سے حملہ کیا۔ترکی کی حکومت شام کے کرد باغیوں کی غیرقانونی نقل و حمل روکنے کےلئے شام کی سرحد پر دو میٹر بلند دیوار بنارہی ہے جس کے خلاف علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
مظاہرہ

ای پیپر-دی نیشن