مظاہرے روکنے کیلئے مصری صدر نے متنازعہ بل پر دستخط کردیئے
مظاہرے روکنے کیلئے مصری صدر نے متنازعہ بل پر دستخط کردیئے
قاہرہ (اے ایف پی) مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے مظاہرے روکنے کیلئے متنازعہ قانون پر دستخط کردیئے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے عوامی آواز دبانے کا اقدام قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم حازم بہلاوی نے کہا کہ نیا قانون مظاہرین کے حقوق کا تحفظ کریگا ۔اس کے تحت احتجاج کرنے کے حق میں کمی کی گئی ہے۔ اگر کوئی مظاہرہ کرنا ہو تو اسکے لئے پہلے اجازت لینا لازمی ہوگی۔ 3 روز قبل مظاہرے کے بارے میں حکومت کو بتانا ہوگا۔ ادھر گزشتہ روز بھی مرسی کے حامیوں نے قاہرہ سمیت متعدد علاقوں میں حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔