حفیظ خواب میں بھی ڈیل سٹین سے ڈر جاتے ہیں
ساؤتھ افریقہ میں جاری ون ڈے سیریز کے پہلے ہی میچ میں پاکستان نے 23 رنز سے میچ جیت لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان جیت گیا ۔ پاکستانی اوپنروں ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے پہلے 50 رنز کرتے ہوئے 15 اوورز ضائع کر دیئے کیونکہ دونوں کھلاڑی ٹیم کیلئے نہیں بلکہ ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کیلئے کھیلتے رہے ۔ محمد حفیظ آئے اور دوسری جانب ڈیل سٹین باؤلنگ کر رہا تھا جس سے محمد حفیظ خواب میں بھی ڈر جاتے ہیں ابھی تک محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں جتنی بھی اننگز کھیلی ہیں۔ ڈیل سٹین سے ہی آؤٹ ہوئے ہیں جو شرمندگی کی انتہا ہے۔ عمر اکمل نے بھی وکٹ ضائع کی پاکستان کی پہلی 6 وکٹیں 131 کے سکور پر گر چکی تھیں آفریدی اپنا 368 واں ون ڈے کھیل رہے تھے ابھی 15 اوور باقی تھے۔ آفریدی چاہتے تو سنگل بنا بناکر پورے اوور کھیل سکتے تھے مگر وہ غلط شارٹ وکٹیں چھوڑ کر کھیلتے ہوئے بولڈ ہو گئے جس کا کوئی جواز نہ تھا۔ پھر بلاول بھٹی اور انور علی وکٹ پر آئے جو دونوں اپنی زندگی کا پہلا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہے تھے وہ کیا ذمہ داری سے کھیلے اور سکور کو 131 سے 205 تک لے گئے اور ان کی یہی 74رنز کی پارٹنر شپ پاکستان کی جیت میں کام آئی ۔ انور علی اور بلاول بھٹی نے 2 اور 3 وکٹ حاصل کرکے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔ مصباح الحق بھی گراؤنڈ میں کپتان نظر آ رہے تھے۔ انہوں نے باؤلروں کی تبدیلیاں عمدہ کیں ۔ بالروں کو سمجھاتے بھی نظر آئے۔ خیر پاکستان جیت گیا جو اس نئی پاکستانی ٹیم کی بہت بڑی پر فارمنس ہے۔ ساؤتھ افریقہ کو ان کی ہوم گرائونڈ اور باؤنسی وکٹوں پر شکست دینا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔