• news

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید 4 میچوں کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ ملک کے مختلف سنٹرز پر جاری لیگ میں گذشتہ روز پہلا میچ نیشنل بنک اور آرمی کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرا میچ پی آئی اے اور واپڈا کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ تیسرے میچ میں پی اے ایف نے کے ای ایس سی کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عارف نواز اور منصور دو دو گول کے ساتھ نمایاں رہے۔ کے پی ٹی اور بلوچ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا جانے والے میچ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا۔ 

ای پیپر-دی نیشن