تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی ڈرون حملوں کیخلاف ایوان صدر‘ وزیراعظم ہاو¿س‘ جی ایچ کیو کے سامنے تادم مرگ دھرنے دیں، ایم کیو ایم شرکت کرے گی: الطاف
تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی ڈرون حملوں کیخلاف ایوان صدر‘ وزیراعظم ہاو¿س‘ جی ایچ کیو کے سامنے تادم مرگ دھرنے دیں، ایم کیو ایم شرکت کرے گی: الطاف
کراچی (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اورپاکستان سے آئے ہوئے ایم کیوایم کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ڈرون حملوں کے خلاف ایوان صدر، وزیراعظم ہاو¿س، جی ایچ کیو اورامریکہ، برطانیہ اورنیٹوممالک کے سفارتحانوں کے سامنے تادم مرگ احتجاجی دھرنے دیں اوریہ اعلان کریں کہ ہم اس وقت تک تادم مرگ دھرنادیں گے جب تک پاکستانی سرحدوں میںداخل ہونے والے ہرجاسوسی طیارے کومارکرگرانہ لیاجائے۔ یہجماعتیںآئندہ 48سے 72 گھنٹوں میں عملدرآمد کرنے کااعلان کرتی ہیں تومیں ایم کیوایم کے بانی وقائد کی حیثیت سے میں ایم کیوایم کی پوری رابطہ کمیٹی کو یہ ہدایت کروںگاکہ وہ بھی ان تمام دھرنوں میں شرکت کریں۔ الطاف حسین نے تحریک انصاف، جماعت اسلامی اورڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرنیوالی جماعتوں سے یہ بھی کہاکہ وہ ساتھ ساتھ ملک بھرمیں خودکش حملے کرنے والے، مساجد، امام بارگاہوں، دیگراقلیتی عبادت گاہوں، اسکولوں،شاہراہوں، بازاروں، مسلح افواج اورحساس اداروںکے ہیڈکوارٹرز، حساس تنصیبات، پولیس چوکیوں اورچیک پوسٹوںپر حملے کرنے والے القاعدہ اور طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے خلاف اعلان جہادبھی کریں۔
الطاف حسین