• news
  • image

سمیع الحق نے نیٹو سپلائی نہ روکنے پر نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

سمیع الحق نے نیٹو سپلائی نہ روکنے پر نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

پشاور (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے عدالتی احکامات کے باوجود ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی کو نہ رکوانے پر وزیراعظم نوازشریف کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں م¶قف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ عدالت نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ ڈرون حملوں کو جنگی جرم قرار دے کر ڈرون سے متعلق معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے۔ درخواست میں مولانا سمیع الحق کی جانب سے م¶قف اختیار کیا گیا کہ حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔ عدالت وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس لے کر کارروائی کرے۔
سمیع الحق / درخواست

epaper

ای پیپر-دی نیشن