• news

شاہدرہ : زبان بندی کے باوجود تقریر پر مولانا یوسف رضی کو حراست میں لے لیا گیا، کارکنوں کا 2گھنٹے تک جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج

شاہدرہ : زبان بندی کے باوجود تقریر پر مولانا یوسف رضی کو حراست میں لے لیا گیا، کارکنوں کا 2گھنٹے تک جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج

لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ پولیس نے زبان بندی کے حکم کے باوجود تقریر کرنے پر مولانا یوسف رضی کو حراست میں لے لیا۔ جس پر سینکڑوں کارکنوں اور شہریوں نے مین جی ٹی روڈ بلاک کرکے دو گھنٹے تک شدید احتجاج کیا۔ جس پر پولیس نے مولانا کے خلاف دفعہ 144کے خلاف ورزی کرنے کی رپٹ لکھ کر انہیں چھوڑ دیا ہے۔ شاہدرہ پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ ونڈالا روڈ پر اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں کا پروگرام ہو رہا تھا جہاں پر مولانا یوسف رضی نے زبان بندی کے حکم کے باوجود تقریر کرنا شروع کر دی۔ شاہدرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں حراست میں لے لیا۔ جس پر سینکڑوں شہریوں اور اہلسنت و الجماعت کے کارکن مشتعل ہوکر مین جی ٹی روڈ شاہدرہ پر آ گئے اور انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اطلاع ملنے پر اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرا دیا جبکہ شاہدرہ پولیس نے مولانا یوسف رضی کے خلاف 144کی خلاف ورزی کی رپٹ لکھ کر انہیں واپس جھنگ جانے کا حکم دیا ہے۔
روڈ بلاک کرکے احتجاج

ای پیپر-دی نیشن