چوہنگ: نامعلوم افراد کی 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی
چوہنگ: نامعلوم افراد کی 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی
لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر ایک خاتون کے گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اہل محلہ نے لڑکی کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنی مرضی سے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کیلئے آئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اوکاڑہ کی رہائشی (س) کو نامعلوم تین ملزمان نے اوکاڑہ سے مبینہ طور پر اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چوہنگ کے علاقہ شیرشاہ کالونی میں ایک خاتون کے گھر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچی کو دارالامان بھجوانے کی بجائے غائب کردیا ہے۔
زیادتی