• news
  • image

طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے ہرممکن ذرائع استعمال کرینگے: ظفر الحق

طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے ہرممکن ذرائع استعمال کرینگے: ظفر الحق

اسلام آباد (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستانی طالبان نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش رد کردی ہے تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ حکومت پاکستانی طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے ہرممکن ذرائع استعمال کرے گی۔ راجہ ظفرالحق نے بات چیت میں طالبان پر تنقید سے بھی اجتناب کیا اور ان کا کہنا تھا کہ اس سے فائدے سے زیادہ نقصان ہوسکتا ہے اور ہم ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان کے خلاف ایسا کچھ نہیں کہنا چاہتا جس سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹھ کر طالبان کے مطالبات سنے جائیں گے تبھی صورت حال واضح ہوگی۔
ظفرالحق

epaper

ای پیپر-دی نیشن