میکسیکو کا ملالہ کو عالمی ایوارڈ برائے مساوات 2013 دینے کا اعلان
میکسیکو کا ملالہ کو عالمی ایوارڈ برائے مساوات 2013 دینے کا اعلان
میکسیکو سٹی (آئی این پی) میکسیکو کی جانب سے عالمی امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کو عالمی ایوارڈ برائے مساوات 2013 دینے کا اعلان کیا گیا۔ پیر کو میکسیکو حکام کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی انسانی حقوق کے تحفظ اور امتیازی سلوک کے بغیر تعلیم کے حصول کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔ میکسیکو کی جانب سے ان خدمات پر ملالہ یوسف زئی کو بین الاقوامی ایوارڈ برائے مساوات 2013 دیا جائے گا۔ میکسیکو حکام کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو انسانی حقوق اور تعلیم کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا جائے گا۔ ایوارڈ کی تقریب اگلے سال ہو گی تاہم ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں اور خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کام کرنے پر متعدد عالمی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔
ملالہ/ ایوارڈ