• news
  • image

وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کرینگے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینگے

وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کرینگے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینگے

اسلام آباد (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ صورتحال کا جائزہ لیں گے ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی ہوں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوران مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ‘ وفاقی اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے، جس میں وزیراعظم کو کراچی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں آپریشن کے تیسرے مرحلے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کراچی میں 2117میگاواٹ سے سول نیوکلیئر پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سول نیوکلیئر پراجیکٹ چین کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا۔
وزیراعظم/ دورہ کراچی

epaper

ای پیپر-دی نیشن