• news

برائلر گوشت 29، لہسن 5، ٹماٹر 20 روپے کلو مہنگے

برائلر گوشت 29، لہسن 5، ٹماٹر 20 روپے کلو مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 2 روز کے دوران پرچون سطح پر ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 29 روپے اور 4 سبزیوں کی قیمتوں میں 40 روپے تک اضافہ جبکہ تھوک مارکیٹ میں 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت میں 20 روپے کمی ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 191 روپے سبزیوں میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 20 روپے اضافے سے 110 روپے، لہسن دیسی کی قیمت 5 روپے اضافے سے 109 روپے، لہسن چائنہ کی قیمت 6 روپے اضافے سے 110 روپے اور ایک کلو مٹر درجہ اول کی قیمت 2 روپے اضافے سے 54 روپے ہوگئی جبکہ 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت 5640 روپے سے کم ہوکر 5600 روپے تک پہنچ گئی۔
برائیلر گوشت

ای پیپر-دی نیشن