مصری شاہ: سٹیل ملز کا بوائلر پھٹ گیا ایک مزدور جاں بحق، 3 شدید زخمی
مصری شاہ: سٹیل ملز کا بوائلر پھٹ گیا ایک مزدور جاں بحق، 3 شدید زخمی
لاہور (سٹاف رپورٹر) مصری شاہ میں واقع سٹیل ملزمیں بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور جاںبحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے تینوں زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مصری شاہ میں واقع سٹیل ملز میں چار مزدور اسماعیل، ریاض، نذر اور صابر بوائلر کے قریب بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ بوائلر اچانک ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے پورے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، سکیورٹی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ بوائلر دھماکے سے مزدور صابر مو قع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ریاض، نذر اور اسماعیل شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
بوائلر/دھماکہ