• news

سینے میں انفیکشن کے باعث زیادتی کا شکار بچی کا تیسرا آپریشن ملتوی

لاہور (آئی این پی) لاہور میں زیادتی کا شکار ہو نے والی پانچ سالہ بچی کا تیسرا آپریشن ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پانچ سالہ معصوم بچی کو آپریشن کیلئے سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سینے میں انفیکشن کے باعث اس کا آپریشن ملتوی کر دیا‘ ڈاکٹروں نے بچی کو معائنے کے لئے دوبارہ جمعہ کے روز بلایا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے معائنے میں ڈاکٹروں نے بچی کے تیسرے آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن