• news

پیپلزپارٹی نے ہنگو ڈرون حملے کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پیپلزپارٹی نے ہنگو ڈرون حملے کے خلاف سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی۔ ذرائع کے مطابق ہنگو ڈرون حملے کے خلاف پیپلزپارٹی کی جانب سے سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ تحریک التوا پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، ہنگو میں ڈرون حملے کا معاملہ سنگین ہے، ایوان میں اس پر بحث کرائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن