صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 اور سینٹ کا 2 دسمبر کو طلب کر لیا
اسلام آباد (این این آئی) صدرممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 اور سینٹ کا 2 دسمبر کو طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ قومی اسمبلی کا ساتواں سیشن ہوگا جس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیرغور لائے جائیں گے۔ صدر نے سینٹ کا اجلاس بھی 2 دسمبر پیر کو طلب کرلیا۔ اجلاس شام چار بجے ہوگا۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا۔ ایوان بالا کا یہ 99 واں اجلاس ہوگا۔