حکومت ڈرون حملوں ،نیٹو سپلائی پر اے پی سی بلائے : غفور حیدری
اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے معاملہ پر اے پی سی بلائے۔ جبکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے اسلام آباد میں 29 نومبر کو مذہبی جماعتوں کا اجلاس منعقد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی پر تحریک انصاف کی تحریک بظاہر درست ہے دیکھنا ہو گا کس نے انہیں متحرک کیا۔ اے پی سی میں قومی وقار اور سلامتی کو بحال کرنے کیلئے سخت موقف اپنایا جائے۔