اسلامی قوانین کو پس پشت ڈالنے کیلئے نظریہ کونسل بنائی گئی: ساجد نقوی
اسلام آباد (آئی این پی) اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے اسلامی نظریہ کونسل اسلامی قوانین کو پس پشت ڈالنے کیلئے بنائی گئی‘ فرقہ واریت اور دہشت گردی کے نام پر ماتمی جلوسوں پر پابندی کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی۔ سانحہ راولپنڈی منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت رونما ہوا لہٰذا تحقیقات جلد مکمل کی جائی اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔ اسکا مقصد دونوں گروہوں میں تصادم کرنا تھا۔