• news

اسرائیل نے ایران اور 6 عالمی قوتوں کے مابین معاہدے کے ردعمل میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 829 یہودی بستیوں کی منظوری دیدی

تل ابیب، غزہ   (اے پی پی+این این آئی) اسرائیل نے ایران اور 6 عالمی قوتوں کے مابین ہونے والے معاہدے کے ردعمل میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 829 یہودی بستیوں کی منظوری دیدی ہے جو غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں قائم کی جائیں گی۔ اسرائیلی اخبار ’’ڈیلی ہیریٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ یہودیوں کی آبادکاری کے منصوبے کو امریکی اپیل پر ملتوی کر دیا تھا مگر جنیوا میں ایرانی جوہری پروگرام پر ایران اور عالمی قوتوں میں مذاکرات کی کامیابی کے بعد موخر شدہ منصوبے کو دوبارہ  شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اسرائیل جوہری پروگرام معاہدے پر امریکہ سے ناراض ہو گیا ہے۔ اخبار کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں میں توسیع اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ غزہ اور یروشلم (القدس) میں اسرائیل نے 24000 یہودی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن