حکمران عوام سے قربانی مانگنے کی بجائے پہلے خود قربانی دیں: رہنما پیپلزپارٹی
لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما اورنگزیب برکی،دیوان غلام محی الدین،راجہ عامر،زاہد ذوالفقار خان ،محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے قربانی مانگنے کی بجائے پہلے خود قربانی دیں، انہوںنے کہا کہ حکمران جماعت کے پاس عوام کیلئے طفل تسلیوں کے سواکچھ نہیں ہے۔ اگرنوازشریف کے دوراقتدار کا پیپلزپارٹی کے دورحکومت سے موازنہ کیا جائے تو پیپلزپارٹی کا دور موجودہ دور سے بہت بہتر تھا۔