یونین کونسلوں میں وارڈوں کی حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز
لاہور (خبر نگار) لاہور کے پانچوں اسسٹنٹ کمشنروں نے شہر کی 271 یونین کونسلوں میں 6-6 وارڈوں کی حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ان کا عملہ اسسٹنٹ کمشنروں کی مدد کر رہا ہے۔ یہ کام مزید 6 دن جاری رہے گا۔