• news

پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کی طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)مون پبلک گرلز ہائی سکول ٹمبر مارکیٹ‘ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے کوئین میری کالج ڈیورنڈ روڈ‘ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو‘ گورنمنٹ ہائی سکول واہگہ بارڈر‘  گورنمنٹ گرلز مڈل سکول واہگہ بارڈر‘  سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اسلام پورہ‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سنت نگر‘ دیو سماج روڈ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز قلعہ لچھمن سنگھ‘ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز قلعہ لچھمن سنگھ کا وزٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن