وفاقی حکومت نے ارسا کے چیئرمین ممتاز خان کو برطرف کردیا نسیم باروزئی نئے چیئرمین تعینات
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے چیئرمین ارسا ممتاز خان کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے نئے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ حکام کے مطابق چیئرمین ارسا ممتاز خان کو نگران حکومت میں تعینات کیا گیا جوکہ غیرقانونی تھا۔ گذشتہ روز وزیراعظم نے چیئرمین ارسا ممتاز خان کو برطرف کرکے نسیم باروزئی کو نیا چیئرمین ارسا تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ ممتاز خان کو وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر ہٹایا گیا ہے۔