• news

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی

میر علی (آن لائن) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافے کی وجہ سے تحصیل میر علی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل میر علی کے نواحی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر شیلنگ کی ہے۔ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میر علی میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو تا جارہا ہے۔ علاقے میں کرفیو کے باعث میر علی میرانشاہ روڈ بند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن