میچ جیتنے کیلئے میدان میں اترینگے۔ مصباح الحق ۔۔۔۔ سیریز برابر کر دیں گے ۔ ڈویلیئرز
پورٹ ایلزبتھ (سپورٹس ڈیسک/این این آئی) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا پاکستانی وقت کے مطابق میچ دن ایک بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیںٗ میچ جیتنے کیلئے پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترینگے۔ پہلے میچ میں جیت کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ٹیم جیت کے جذبہ کے ساتھ میدان میں اترنے کیلئے تیار ہے۔ میچ جیتنے کیلئے پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ جنوبی افریقن کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ ہمارے بلے باز اچھی پارٹنرشپ قائم نہیں کر سکے جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے وقت میں جب آپ دوسری باری میں بلے بازی کر رہے ہوں تو پارٹنرشپ ضروری ہوتی ہیں۔ ہو سکتا ہے ہمارے بلے باز دباؤ کا شکار ہو گئے ہوں تاہم اس سے نجات پائیں گے۔ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، آج کامیابیح اصل کرکے سیریز برابر کر دیں گے اور شکست کا بدلہ چکا دیں گے۔