• news

صدر پی ایچ ایف اختر رسول نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نو منتخب صدر اختر رسول نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر پاکستان ہاکی کو ترقی دینے اور مستقبل کی منصوبہ بندیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ گذشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر پہنچ کر نو منتخب صدر اختر رسول اور سیکرٹری رانا مجاہد کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ایاز صادق نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اس کی ترقی کے لئے حکومت پاکستان کا ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا۔ اختر رسول کے منتخب ہونے سے خوشی ہوئی ہے ملک میں جمہوریت کے ساتھ اداروں میں بھی جمہوری نظام مضبوط ہو رہا ہے جس کی مثال پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہونے والے انتخابات ہیں۔ نو منتخب صدر پاکستان ہاکی میں جانا پہچانا نام ہیں امید ہے کہ ہاکی کی ترقی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دینگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن