باغ جناح اوپن ائر تھیٹر میں محفل ہیر وارث شاہ کل منعقد ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل نے پنجاب ہال باغ جناح اوپن ائر تھیٹر میں 28 نومبر کو سہ پہر چار بجے محفل ہیر وارث شاہ منعقد کی جائے گی جس میں عرس وارث شاہ کے موقع پر اول انعام یافتہ یونس روگی کو اہالیان لاہور سے متعارف کروایا جائے گا۔ اس موقع پر معروف ہیر خواں تیمور افغانی بھی ہیر پڑھیں گے۔ اس موقع پر ہیر رانجھا کی خصوصی پرفارمنس بھی پیش کی جائیگی جس کے لئے فیاض رقص نے تعاون کیا ہے۔ پروگرام کی میزبانی معروف گلوکار اور اینکر غلام عباس کریں گے۔