نوازشریف جلد ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائینگے: شیخ رشید
لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد نوازشریف بھی ڈرون حملوں کے خلاف عمران خان کی احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں گے، ڈرون حملوں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفیٰ دے تو میں بھی ایک سیکنڈ میں استعفیٰ کیلئے تیار ہوں۔